Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجذوب کا رد عمل اور مولوی کی مسکراہٹ

الطاف حسین حالی

مجذوب کا رد عمل اور مولوی کی مسکراہٹ

الطاف حسین حالی

MORE BYالطاف حسین حالی

    مولانا حالیؔ کے مقامی دوستوں میں مولوی وحید الدین سلیم (لٹریری اسسٹنٹ سر سید احمد خاں) بھی تھے۔ جب یہ پانی پت میں ہوتے تو روزانہ مولانا حالیؔ کے پاس جاکر گھنٹوں بیٹھا کرتے تھے۔ ایک روز صبح ہی صبح پہنچے۔ مولانا نے رات کو کوئی غزل کہی تھی۔ وہ ان کو سنائی۔ سلیم سن کر پھڑک اٹھے اور کہنے لگے، ’’مولانا واللہ جادو ہے۔‘‘ مولانا کے بالاخانے کے نیچے ایک کوٹھری تھی، مولانا نے ایک مجذوب فقیر کو رہنے کے لیے دے رکھی تھی۔ وہ مجذوب باہر گلی میں بیٹھا دھوپ تاپ رہا تھا۔ جب اس کے کان میں یہ فقرہ پڑا تو بے اختیار چلا اٹھا، ’’جادو برحق کرنے والا کافر۔‘‘ مولانا نے مسکراکر سلیم سے کہا، ’’لیجئے مولوی صاحب، سرٹیفکٹ مل گیا۔‘‘

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے