قتیل کی پیروڈی
چند بے تکلف شعراء میں پیروڈیوں کا ذکر ہورہا تھا۔ ایک صاحب کہنے لگے،
’’پیرو ڈیوں میں اصل لطف یہ ہے کہ اصل شعر میں معمولی سے تصرف کے بعد مزاح پیدا کیا جائے۔‘‘
قتیل شفائی نے یہ سنا تو بولے،
’’میں آپ سے اتفاق کرتاہوں۔ پیروڈی میں ایک آدھ لفظ کی ترمیم ہی سے نئی بات پیدا کرنی چاہئے۔ عدم کا ایک شعر ہے۔
شاید مجھے نکال کے پچھتارہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں
میں نے اس کی پیرو ڈی یوں کی ہے،
شاید مجھے نکال کے کچھ کھارہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.