رند سے مولوی
ایک بار جوشؔ ملیح آبادی نے جگرؔ صاحب کو چھیڑتے ہوئے کہا،
’’کیا عبرتناک حالت ہے آپ کی شراب نے آپ کو رند سے مولوی بنادیا اور آپ اپنے مقام کو بھول بیٹھے۔ مجھے دیکھیے میں ریل کے کھمبے کی طرح اپنے مقام پر آج بھی وہاں اٹل کھڑا ہوں، جہاں آج سے کئی سال پہلے تھا۔‘‘
جگرؔ صاحب نے جواب دیا، ’’بلاشبہ آپ ریل کے کھمبے ہیں اور میری زندگی ریل گاڑی کی طرح ہے، جو آپ جیسے ہر کھمبے کو پیچھے چھوڑتی ہوئی ہر مقام سے آگے اپنا مقام بناتی جارہی ہے۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.