روغن فاسفورس کا احسان
خواجہ حسن نظامی نے ایک مرتبہ اپنے اخبار ’’منادی‘‘ میں لکھا کہ میں ڈاکٹر اقبال کو ہندوستان کا عظیم شاعر نہیں سمجھتا۔ انہیں دنوں ڈاکٹر اقبال کے گھٹنوں میں درد ہوگیا خواجہ صاحب نے انہیں اپنا روغن فاسفورس بھیجا جس سے انہیں افاقہ ہوگیا۔ انہوں نے خواجہ صاحب کو خط لکھا کہ ’’مجھے آپ کے روغن سے افاقہ ہوا ہے۔‘‘
خواجہ حسن نظامی نے وہ خط اپنے اخبار ’’منادی‘‘ میں شائع کردیا کہ اس تیل کے متعلق شاعر اعظم ڈاکٹر اقبال کی کیا رائے ہے۔ تو ڈاکٹر اقبالؔ نے ’’منادی‘‘ اخبار پڑھ کر کہا کہ ’’شکر ہے خواجہ صاحب کے روغن فاسفورس نے مجھے شاعر اعظم تو بنادیا۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.