طوائف سے رشتہ
اخبار ’’وطن‘‘ کے ایڈیٹر مولوی انشاء اللہ خاں علامہ کے ہاں اکثر حاضر ہوتے تھے۔ ان دنوں علامہ انار کلی بازار میں رہتے تھے اور وہیں طوائفیں آباد تھیں۔ میونسپل کمیٹی نے ان کے لئے دوسری جگہ تجویز کی۔ چنانچہ انہیں وہاں سے اٹھا دیا گیا۔ اس زمانے میں مولوی انشاء اللہ خاں کئی مرتبہ علامہ سے ملنے گئے لیکن ہر مرتبہ یہی ہوا کہ علامہ باہر گئے ہوئے ہیں۔ اتفاق سے ایک دن گھر پر مل گئے، مولوی صاحب نے مزاحاً کہا،
’’ڈاکٹر صاحب! جب سے طوائفیں انارکلی سے اٹھوادی گئی ہیں، آپ کا دل بھی یہاں نہیں لگتا۔‘‘
علامہ نے جواب دیا، ’’مولوی صاحب کیا کیا جائے، وہ بھی تو ’’وطن‘‘ کی بہنیں ہیں۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.