وقت صبح غروب آفتاب کا نظارہ
حیدرآباد میں دارالاقامہ کی نئی عمارتیں تعمیر ہوچکی تھیں۔ وارڈن صاحب کا دفتر ہاسٹل کی شاندار عمارت کی اوپری منزل میں تھا۔ شام کا وقت تھا۔ مخدوم بھی کسی کام سے وارڈن صاحب کے دفتر میں بیٹھے تھے۔ کام کی باتیں ختم ہوئیں۔ وہ اٹھنے لگے تو وارڈن صاحب کی نظر دریچے سے باہر آسمان پر ڈوبتے سورج کی رو پہلی اور سنہری کرنوں پر پڑی۔ انہوں نے سب سے اور بالخصوص مخدوم سے کہا،
’’ذرا ٹھہرنا، ابھی جب سورج پوری طرح غروب ہوجائے گا تو افق پر غروب آفتاب ایک بڑا ہی دلکش مرقع پیش کرے گا۔‘‘
حکم حاکم سمجھ کر سب ٹھہرنا ہی چاہتے تھے کہ مخدوم نے نہایت معصومانہ اور برجستہ انداز میں کہا،
’’صاحب، ہم ذرا جلدی میں ہیں لیکن اس غروب آفتاب کے خوبصورت منظر کو دیکھنے کل صبح ضرور حاضر ہوجائیں گے۔‘‘
یہ کہا اور سب کو ہکا بکا چھوڑ کر رفو چکر ہوگئے۔ بڑی دیر کے بعد صبح کے وقت غروب آفتاب کے نظارہ بازی سمجھ میں آئی اور پھر قہقہوں کا طوفان پھٹ پڑا۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.