Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ابے سالے تری محفل کا نقشہ اور ہی کچھ ہے

بوم میرٹھی

ابے سالے تری محفل کا نقشہ اور ہی کچھ ہے

بوم میرٹھی

MORE BYبوم میرٹھی

    ابے سالے تری محفل کا نقشہ اور ہی کچھ ہے

    وہ دنیا اور ہی کچھ ہے یہ دنیا اور ہی کچھ ہے

    شب وعدہ مجھے بہلا رہے ہو بوسہ دے دے کر

    ادھر آؤ اجی میری تمنا اور ہی کچھ ہے

    عدو تھانے میں بیٹھا وہ شفا خانے میں لیٹے ہیں

    مری دانست میں یہ تو اڑنگا اور ہی کچھ ہے

    مخالف پارٹی پچھلے مضامینوں کو روتی ہے

    ہماری شاعری کی آج دنیا اور ہی کچھ ہے

    عدو کے ساتھ تم جاتے ہو اگر سینماؤں میں

    خبر بھی ہے تمہیں اس کا ارادہ اور ہی کچھ ہے

    نہ میں بوسوں سے راضی ہوں نہ راضی ہوں لپٹنے سے

    ترے سر کی قسم میری تمنا اور ہی کچھ ہے

    جو تم کہتے ہو دشمن کو پولیس والوں سے پٹوا دو

    ذرا ٹھہرو ابھی میرا ارادہ اور ہی کچھ ہے

    ابے چارہ گروں کیا فائدہ ہوگا دواؤں سے

    مرے درد محبت کا مداوا اور ہی کچھ ہے

    وہ پنکھا جھل رہے ہیں اور عدو سویا ہے خلوت میں

    سمجھ میں آ گیا اب تو یہ رگڑا اور ہی کچھ ہے

    گلے میں پائجامہ سر پہ جوتے پاؤں میں ٹوپی

    جناب بومؔ کا وحشت میں نقشہ اور ہی کچھ ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے