بورڈ آف انٹریو
کتا کیوں اپنی دم دباتا ہے
کتنے میں ایک بندر آتا ہے
آسماں پر ستارے کتنے ہیں
شہر میں غم کے مارے کتنے ہیں
تھوبڑی پور میں کتنے مالی ہیں
شہر میں کے مکان خالی ہیں
آج کیا بھاؤ ہے بتاشے کا
کیٹسؔ کا وزن کتنے ماشے تھا
لانگؔ فیلو کی کتنی ٹانگیں تھیں
صبح مرغے نے کتنی بانگیں دیں
اردو ناول میں کیا جھکاؤ ہے
کیوں نئی شاعری میں تاؤ ہے
شاعری کے ہیں کتنے امکانات
اس پہ قلیوں کے کیا ہیں احسانات
ذوقؔ کتنے روپے کماتا تھا
اپنی بیوی سے کیوں چھپاتا تھا
مرزا غالبؔ کے کتنے بچے تھے
کتنے جھوٹے تھے کتنے سچے تھے
آ کے محمود سترہ حملوں میں
کون شے لے گیا تھا گملوں میں
کچھ کہو آلوؤں کے بارے میں
کچھ کہو بھالوؤں کے بارے میں
کیوں ہمیں دیکھ کر ہو تم گم سم
الوؤں سے کبھی ملے ہو تم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.