Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حال سے بے حال جیسے لوگ ہیں

بے تکلف شاجاپوری

حال سے بے حال جیسے لوگ ہیں

بے تکلف شاجاپوری

MORE BYبے تکلف شاجاپوری

    حال سے بے حال جیسے لوگ ہیں

    ہپیوں کے بال جیسے لوگ ہیں

    مفلسوں کنگال جیسے لوگ ہیں

    یہ میرے سسرال جیسے لوگ ہیں

    پھول جاتے ہیں ذرا سی بات پر

    کیا چنے کی دال جیسے لوگ ہیں

    گل سے خالی اور کانٹوں سے بھرے

    کھیجڑے کی ڈال جیسے لوگ ہیں

    آ کے ہاتھوں میں پھسل جاتے ہیں یہ

    ریشمی رومال جیسے لوگ ہیں

    ایک کونے میں پڑے ہیں بے حساب

    لکڑیوں کی ٹال جیسے لوگ ہیں

    تیری راہوں میں بچھے ہیں ہر طرف

    دیکھ لے ترپال جیسے لوگ ہیں

    ڈھو رہے ہیں زندگی کے بوجھ کو

    ہم سبھی حمال جیسے لوگ ہیں

    بے تکلفؔ دشٹ ایک تو ہی نہیں

    اور بھی چنڈال جیسے لوگ ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے