پیار کی ہم نے پکائی کھیر آدھی رہ گئی
پیار کی ہم نے پکائی کھیر آدھی رہ گئی
بنتے بنتے دوستو تقدیر آدھی رہ گئی
انگنت کر ڈالے بکرے ذبح تو نے پھانس کر
میری باری آئی تو شمشیر آدھی رہ گئی
لگ گئی شاید کسی گنجے کی اس کو بھی نظر
دیکھ لے زلفوں کی یہ زنجیر آدھی رہ گئی
ہے لڑائی کا برا انجام بیگم دیکھ لو
میرا ڈنڈا آپ کی کف گیر آدھی رہ گئی
فکر جب سے ہو گئی ہے جیب بھرنے کی انہیں
اب دعائے شیخ کی تاثیر آدھی رہ گئی
کیوں نہ لعنت بھیجوں واحدؔ شاعری پر میں بھلا
باپ دادا کی جو تھی جاگیر آدھی رہ گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.