نہ دیکھو
دکھے گا اور میرا من نہ دیکھو
بڑھے گی اور بھی الجھن نہ دیکھو
ہنساتا ہوں سبھوں کو بس یہ دیکھو
مرا بھیگا ہوا دامن نہ دیکھو
تم اپنے چاک دامن کی خبر لو
مرا بوسیدہ پیراہن نہ دیکھو
خود اپنے آپ سے ڈر جاؤ گے تم
اندھیرے میں کبھی درپن نہ دیکھو
نہ حرف آئے کہیں مردانگی پر
بری نظروں سے حسن زن نہ دیکھو
اگر ہے حسن بے پردہ تو دیکھو
مگر تم جانب چلمن نہ دیکھو
سہی لکھو تو آنکھیں بند کر لو
جو ہوتی ہے کوئی قدغن نہ دیکھو
فقط تنقید ہی کرنے کی خاطر
نظر والوں کسی کا فن نہ دیکھو
کسی بیکس کی دختر بیاہ لاؤ
شرافت دیکھو اس کا دھن نہ دیکھو
یہ دیکھو گھر میں دیواریں ہیں چھت ہے
بڑا چھوٹا کبھی آنگن نہ دیکھو
ابھی سب زخم تازہ اور ہرے ہیں
ابھی تم ؔخواہ مخواہ ناخن نہ دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.