اس کا ابا ہی پہلوان تھا اچھا خاصا
اس کا ابا ہی پہلوان تھا اچھا خاصا
ورنہ شادی کا تو امکان تھا اچھا خاصا
اس کی اماں سے پریشان نہ تھا میں ہی فقط
میرا ابا بھی پریشان تھا اچھا خاصا
شیخ صاحب نے مسائل میں جکڑ رکھا ہے
ورنہ اسلام تو آسان تھا اچھا خاصا
حسن کو اس کے نظر لگتی تو کیسے لگتی
اس کے اک گال پہ مکران تھا اچھا خاصا
اس کے بچے نہیں تھکتے مجھے ماموں کہتے
جس کی جانب مرا رجحان تھا اچھا خاصا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.