خوب ہے اے ابر اک شب آؤ باہم روئیے
خوب ہے اے ابر اک شب آؤ باہم روئیے
پر نہ اتنا بھی کہ ڈوبے شہر کم کم روئیے
وقت خوش دیکھا نہ اک دم سے زیادہ دہر میں
خندۂ صبح چمن پر مثل شبنم روئیے
شادی و غم میں جہاں کی ایک سے دس کا ہے فرق
عید کے دن ہنسئے تو دس دن محرم روئیے
دیکھا ماتم خانۂ عالم کو ہم مانند ابر
ہر جگہ پر جی میں یوں آیا دمادم روئیے
ہو جدا فردوس سے یعنی گلی سے یار کی
مدتوں تک کیجیے غم مثل آدم روئیے
اب سے یوں کریے مقرر اٹھیے جب کہسار سے
وادئ مجنوں پہ بھی اے ابر اک دم روئیے
عشق میں تقریب گریہ گو نہیں درکار میرؔ
ایک مدت صبر ہی کا رکھیے ماتم روئیے
- کتاب : MIRIYAAT - Diwan No- 1, Ghazal No- 0503
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.