غلام ہم بھی ہیں شاہ انبیا کے
غلام ہم بھی ہیں شاہ انبیا کے
محمد مصطفیٰ صل علیٰ کے
رسولوں کے وہ ہیں سردار بے شک
کہ ہیں اعلیٰ مراتب مصطفیٰ کے
مرے سرکار سب میں محترم ہیں
پیمبر جو بھی آئے ہیں خدا کے
ہوئیں مقبول وہ جائز دعائیں
وسیلے سے جو مانگی مصطفیٰ کے
صبا سے ہے یہی میری گزارش
مدینے لے چلے مجھ کو اڑا کے
پڑوسی کوئی بھوکا رہ نہ جائے
ہے سنت کھائیے سب کو کھلا کے
الٰہی عکسؔ کو توفیق دے دے
در اقدس پہ جائے مجتبیٰ کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.