کرے وہ ورد نام مصطفیٰ کا
جسے ہو سامنا موج بلا کا
غلام ساقیٔ کوثر ہوں ساقی
مجھے کھٹکا نہیں روز جزا کا
ہم اس روضے کا سایہ چاہتے ہیں
ہمیں ارماں نہیں ظل ہما کا
مجھے روکیں گے کیا دربان جنت
ثنا خواں ہوں جناب مصطفیٰ کا
فقیری میں شہنشاہی سکھائی
بڑھایا شاہ سے رتبہ گدا کا
مجھے کیا قیصر و کسریٰ کا خطرہ
میں بندہ ہوں جناب مصطفیٰ کا
سلام اس پر درود اس پر جمالیؔ
سبق جس نے دیا صبر و رضا کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.