میں ہوں صاحب سعادت کہ میں نعت لکھ رہا ہوں
میں ہوں صاحب سعادت کہ میں نعت لکھ رہا ہوں
کھلی آج میری قسمت کہ میں نعت لکھ رہا ہوں
نہ ہے کچھ کمال مجھ میں نہ ہے فن میں کچھ مہارت
ہے نبی سے مجھ کو نسبت کہ میں نعت لکھ رہا ہوں
نہ قلم میں استطاعت نہ زباں میں ایسی قوت
مرے رب کی ہے مشیت کہ میں نعت لکھ رہا ہوں
ہے قلم بھی شاد میرا ہے ورق بھی خود پہ نازاں
ہے سخنوری کی ندرت کہ میں نعت لکھ رہا ہوں
صف اولیں میں حساںؔ صف آخریں میں شادابؔ
ہے صحابیوں کی سنت کہ میں نعت لکھ رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.