محمد مصطفیٰ صل علیٰ کیا نام پیارا ہے
محمد مصطفیٰ صل علیٰ کیا نام پیارا ہے
وہی اللہ کا محبوب اور آقا ہمارا ہے
وہی کی جس نے ہر اک عاجز و بیکس کی غم خواری
وہی جو بے نواؤں اور یتیموں کا سہارا ہے
وہی اجڑی ہوئی محفل کو آ کر جس نے رونق دی
وہی بگڑے ہوئے اخلاق کو جس نے سدھارا ہے
وہی جس کی جمال جاں فزا پر ناز خالق کو
وہی جو قدسیوں کا اور فرشتوں کا دلارا ہے
وہی جس نے مٹایا کفر عالمگیر کو آ کر
وہی جس نے جہاں کو نور ایماں سے سنوارا ہے
وہی تاریکیاں کیں دور جس نے شرک و بدعت کی
وہی سورج بھی جس کے آگے اک مدھم ستارا ہے
نگاہ عدل میں جس کی گدا و شاہ یکساں تھے
حمایت جس نے کی مظلوم کی ظالم کو مارا ہے
اسی کے واسطے برپا ہوئی یہ محفل ہستی
وہی جس کا زمیں سے آسمانوں تک اجارا ہے
کوئی انسان محویؔ ہو شکار ظلم و بیدردی
کہاں اس کی نگاہ رحم و شفقت کو گوارا ہے
درود بے حساب اس پر سلام بے شمار اس پر
مری جان عزیز و کائنات دل نثار اس پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.