پہنچا تو رہا ہوں در والا پہ دعا کو
پہنچا تو رہا ہوں در والا پہ دعا کو
اب دیکھیے منظور ہے کیا میرے خدا کو
انسان و فرشتہ در حضرت پہ ہیں سر خم
کس منہ سے کوئی لائے یہاں اپنی انا کو
اللہ مجھے مدح کے الفاظ عطا کر
میں پیش کروں نعت شہہ ارض و سما کو
کب اوج پہ آئے گا مرا جوش محبت
کب ہوگی خبر گلشن طیبہ کی ہوا کو
خالق کی ثنا کو تو بنایا رہ منزل
اور مشعل رہ میں نے محمد کی ثنا کو
ہر اہل نظر نے اسے سلطان کہا ہے
رتبہ یہ ملا ہے ترے کوچے کے گدا کو
فرمائیں گے سرکار دو عالم کبھی اخترؔ
لاؤ مرے دربار میں اس مدح سرا کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.