اونچا بہت مقام ہمارے نبیؐ کا ہے
اللہ کا کلام ہمارے نبیؐ کا ہے
روشن تمام آئنہ خانے انہیں سے ہیں
ہر آئنہ غلام ہمارے نبیؐ کا ہے
عرش بریں پہ دیکھو تو پہلا اور آخری
لکھا ہے کس کا نام ہمارے نبیؐ کا ہے
قدموں میں ان کے رہتی ہے ہر عشرت حیات
ہاتھوں میں جن کے جام ہمارے نبیؐ کا ہے
صد رشک کائنات ہے ناف زمیں وہی
وصفیؔ جہاں قیام ہمارے نبیؐ کا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.