عقیدت
اے عطر آگیں
تیرے رخساروں پہ دو آب کی طرح موجود سرخی کی قسم
اے نشاط آفریں
تیری خوش لحن گفتگو میں پھیلی حلاوت کی قسم
اے عطر دان محبت
تو میری زندگی کی آشفتگی
میں وہ فریفتگی ہے
کہ جیسے ایک بانجھ عورت بڑھاپے میں حاملہ ہو جائے
جیسے عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کا ہم دم ساتھ والی کوٹھری میں آ جائے
جیسے ریگ زار میں بھولے بھٹکے کو سواری میسر آ جائے
جیسے اک خواہان ملاقات کو خواب میں تیری زیارت کرنے کا موقع مل جائے
اے گیسوئے عنبر شمیم کے مالک
مجھے اپنی قربت سے نواز کر امر کر دے
یا
اپنے لمس سے کسی پھول کی طرح مہکا دے
یا
اپنے گھر کے کسی کونے میں مجھے آئینہ مقرر کر لے تاکہ میں تیرے حسن کی تجلیوں سے مست المست ہو سکوں
تیری مسکراہٹوں سے کچھ پل جی سکوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.