میں تباہ شدہ شہر سے نکلا
ایک ڈھانچہ ہوں
جسے پاؤں سے گھروندے بناتے
بچوں نے دریافت کیا
اور چیخ کر لوگوں کی توجہ
اپنی طرف مبذول کروائی
لوگ مجھ کو حیرت سے دیکھ کر
بار بار کہہ رہے ہیں
جنگ ایک لعنت ہے
اور خود تنکے کھا کر
جنگی سامان خریدتے ہیں
بالکل اسی طرح ہمارے بادشاہ نے
ملک کی ساری خوبصورت لڑکیاں بیچ کر
ایٹم بم خریدا
جو ایک رات خود ہی پھٹ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.