وہ تلاش میں ہیں
اور جاننا چاہتے ہیں
کہ یہ نظمیں کہاں سے آتی ہیں
وہ چاہتوں بھرے حربے
رٹی ہوئی ذہانت اور
مستعار تجربے سے بنے جال کی
مہارت مجھ پر آزماتے ہوئے
تم تک پہنچنا چاہتے ہیں
وہ کامیاب سراغ رساں ہیں
مگر یہ نہیں جانتے کہ
دیوتا دلوں میں رہتے ہیں
اور بے آواز باتیں کرتے ہیں
میں نے انہیں بتایا کہ
تمہاری باتوں سے اب تک
میں کتنی نظمیں اچک چکی ہوں
اور انہوں نے
سوائے میرے دل کے
جو تمہارا اصل ٹھکانہ ہے
تمہیں ہر جگہ ڈھونڈا
مگر تم تک نہیں پہنچ سکے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.