بے_سبب غم
دل پہ کچھ بوجھ سا ہے
راحت کا کوئی نہ کوئی آثار سا ہے
اے بے نام غم کی زد میں ہوں
شاید ایک آندھی کی سرحد پہ ہوں
یہ احساس کوئی نیا تو نہیں
اس کا کوئی خاص سبب بھی نہیں
یوں ہی کچھ لمحے آتے ہیں
غم زدہ کر جاتے ہیں
پلکوں پہ وزن لبوں پہ چپی
مایوسی بکھیر جاتے ہیں
نہ کوئی موت نہ گلہ نہ رنجش
نہ قفس نہ فکر نہ بندش
کوئی وجہ نظر نہیں آتی
میرے غم زدہ ہونے کی
بس اتنا مان کر ان لمحوں کو
سر آنکھوں پہ بٹھا لیتا ہوں
کہ شاید ہر فرد کے حصے میں
غم و خوشی کے لمحے طے ہیں
جسے نبھانا ہی ہوگا
گر ایسا ہے تو مجھے
بے سبب غم زیادہ منظور ہے
میں ان غم کے لمحوں کو خوشی خوشی نبھا لونگا
پھر نہ شکوہ کروں گا کہ
دل پہ کچھ بوجھ سا ہے
دل پہ کچھ بوجھ سا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.