میں
کئی دنوں سے
کافی کا پورا کپ
پی نہیں پا رہا
لگتا ہے
کافی کے کپ کا
اور
میرا ذائقہ تقسیم ہو چکا ہے
جیسے
میرا وجود ہونے
اور نہ ہونے میں تقسیم ہو چکا ہے
میرے اندر کا وجود
اپنے تئیں مکمل ہے
مگر شعور سے خالی ہے
بظاہر
میرا اندر ہر شام اس کے ساتھ
تیس سال پرانی
اسپینش وائن پیتے ہوئے
ڈانس کرتا ہے
مگر
خصوصی بچوں کی پیدائش سے ڈرتا
اس کے ساتھ
لا تعلقی کی بجتی دھن پہ ڈانس کرنے لگ جاتا ہے
مجھے کافی کے کپ کو
ایک طرف رکھ کر
کافی کے سیاہ پن پہ تیرتے
سوال کو پڑھنا پڑتا ہے
شعور کیا ہے
شعور وہ ہے
جو وہ ہے
یا
شعور وہ ہے
جو وہ نہیں ہے
کیا بیل سے جنگ کرتے کرتے
مر جانا ہی
بل فائٹر کی اصلی زندگی نہیں
شعور سے خالی وجود لیے پھرنا
اور
قبر سے باہر اعضا لیے پھرنا
تدفین اور وجود
دونوں کی توہین ہے
میں
کب کافی کا
پورا کپ پی پاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.