تم اب خواب نہیں دیکھتی
کہ ایک رات
خواب میں اچانک تم نے
اس مرد کا اصل روپ دیکھ لیا
جس تک پہنچنے کے لیے
تمہیں کئی نگاہوں کی دیوار کو
بلی کی طرح پھلانگنا پڑا تھا
تمہارے لیے اپنی پسندیدہ عادت کو ترک کرنا
چٹکی بجانے کے مترادف ہے
اندھیرے میں سونے کی عادت
تم ترک کر چکی ہو
خوابوں کا ادھورا پن
تمہیں خوشی دیتا ہے
دانستہ کی گئی محبت
سوچ کر دیکھے گئے خواب کی طرح
بے کیف ہوتی ہے
تم اب خواب تو نہیں دیکھتی
مگر اس بات سے بے خبر ہو کہ
کتنے ہی بے رنگ لمحے
تمہاری آنکھوں کی ایک چمک کے انتظار میں
رائیگاں ہو رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.