آئی وانٹ ہم
میں نے اکثر وصل شبوں میں
مدھم اور تاریک فضا میں
تیری گرد آلود آنکھوں کو بھیگی پلکوں سے دیکھا ہے
کرتا ہے تو جب بھی باتیں
ہر اک بات چھپا لیتا ہے
لہجہ مدھم کر لیتا ہے
کم کم کچھ احوال بتا کر
مجھ کو حیراں کر دیتا ہے
مجھ کو یہ معلوم ہے ساجن
تو آکاش کا ماہ کامل
میں اک مدھم مدھم تارا
ٹوٹ کے اترا جو دھرتی پر
پھر بھی تیرے پاس آنے کی
اک امید ہے میرے دل میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.