سگریٹ کے دھوئیں میں گم ہوتا وہ شخص
اماوس کی کالی رات کے اس چاند جیسا ہے
جو کئی راتوں تک
آسمان پر ستاروں میں شاہ بنا
اپنی روشنی خیرات کرتا رہا
اور آج لمحہ بہ لمحہ رائیگانی کے بلیک ہول میں
گم ہوتا اس کا وجود
خود اس کے لیے
ایک واہمہ بنا ہوا ہے
خدا کی بنائی گئی اس کائنات میں
ہر انسان اپنی ایک کائنات بناتا ہے
جو ایک پھول
مسکراہٹ
یا پھر معمول کی ایک غیر معمولی نگاہ
کی وجہ سے وجود میں آتی ہے
یہاں تک کہ ایک اجنبی انگوٹھے کے ڈیجیٹل لمس
کے غیر محسوس احساس سے بھی
اور اس چھوٹی سی کائنات کی مماثل
بگ بینگ جیسے کئی عظیم دھماکے بھی پیدا نہیں کر سکتے
وہ سرمئی پڑتا شخص
اپنے ہی بنائے بلیک ہول میں گم ہو رہا ہے
میں بے بسی سے اس کی جانب دیکھ رہی ہوں
اس کے لیے کوئی نئی کائنات دریافت نہیں کر سکتی
کہ میں خود ایک نیم مردہ ستارہ ہوں
اس خلا کا
جو اپنی کائنات نہیں بنا سکا
میرے اندر پھیلی روشن نارسائی کی جڑیں
کسی نئی منزل کا بیج اگنے نہیں دیں گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.