میں ہر روز اپنے سافٹ بورڈ پر
تیری یادیں اور اپنے غم
پن اپ کر لیتی ہوں
پھر نہ یادیں اڑتی ہیں
اور نہ ہی غم
ادھر ادھر بھٹکتا ہے
موجودہ حالات مجھے
انمنا کر جاتے ہیں
ذہن کو کھروچتے رہتے ہیں
اور میرے جذبات مچلتے رہتے ہیں
سوچتی ہوں
ایک دن ان کو بھی
سافٹ بورڈ پر
پن اپ کر دوں
پھر شاید
ذہن و دل کو
آرام آ جائے
مگر
ایسا ہوگا نہیں
وہ سافٹ بورڈ کی پن کی طرح
ہر لمحہ چبھتے رہیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.