26 جنوری
آج چھبیس ہے
جنوری کی مگر
دل میں تصویر
ماضی کی مبہم سی ہے
آج کے واسطے
اپنے اسلاف نے
کتنی قربانیاں
دی تھیں مگر
جن کو ہم نے
فراموش سا کر دیا
ان کے خوابوں کو
مسمار سا کر دیا ہے
اب ضرورت ہے
اس بات کی
خواب بکھرے جو ہیں
ان کی یک جائی ہو
اک نئے ہند کی
پھر سے تعمیر ہو
مساوات سب کا مقدر بنے
سب سے انصاف ہو
صبح کا اجالا نمودار ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.