آلو کو آیا تاؤ
اے موٹے آلو یہ تو بتاؤ
کیا ہے تمہارا منڈی میں بھاؤ
کتنے کے کتنے ملتے ہو یعنی
پیمانہ اپنا ہم کو بتاؤ
گن گن کے لیتے ہیں لوگ تم کو
یا سینٹی میٹر میں ناپے جاؤ
یا کہ لیٹر میں لگتی ہے قیمت
یا بیچے جاؤ تم پاؤ پاؤ
مجھ پہ مصیبت باجی نے ڈالی
منو کے بچے آلو تو لاؤ
تم ہی بتاؤ کیسے خریدوں
اے موٹے آلو جلدی بتاؤ
اے موٹے منو گولو مٹولو
جاؤ سڑک پر سیٹی بجاؤ
لالا للا لا لالا للا لا
لالا للا لا بس گائے جاؤ
پتھر اچھالو ڈنڈے سنبھالو
کتوں کے لشکر فرفر بھگاؤ
کچھ الٹے سیدھے کرتب دکھا کر
کچھ اونگی بونگی باتیں بناؤ
پڑھنا نہ آئے لکھنا نہ آئے
کرنے چلے ہو تم بھاؤ تاؤ
اے موٹے منو پیمانے سیکھو
مجھ سے نہ الجھو بس جاؤ جاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.