Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آپ کون

ہلال رضوی

آپ کون

ہلال رضوی

MORE BYہلال رضوی

    ہمارے آپ ہیں مہمان ہم نہیں سمجھے

    کبھی کی جان نہ پہچان ہم نہیں سمجھے

    کہاں ہے آپ کا سامان ہم نہیں سمجھے

    نہ سارجنٹ نہ کپتان ہم نہیں سمجھے

    معاف کیجیے شریمان ہم نہیں سمجھے

    مسیح کے نہ کسی چارہ گر کے روپ میں ہیں

    نہ رہنما نہ کسی راہبر کے روپ میں ہیں

    تو کیا جناب کسی ایکٹر کے روپ میں ہیں

    بتائیے کوئی پہچان ہم نہیں سمجھے

    معاف کیجیے شریمان ہم نہیں سمجھے

    تکلفات کے پردے ذرا ہٹائیے تو

    فسانۂ غم پنہاں ہمیں سنائیے تو

    یہ کیسی آمد بے وقت ہے بتائیے تو

    نہ اور کیجیے حیران ہم نہیں سمجھے

    معاف کیجیے شریمان ہم نہیں سمجھے

    بسے نہیں تھے یوں ہی تو دل خراب میں آپ

    کہ ہر لحاظ سے تھے پردۂ حجاب میں آپ

    ہیں آج کشمکش دور انقلاب میں آپ

    ہوں ووٹ آپ پہ قربان ہم نہیں سمجھے

    معاف کیجیے شریمان ہم نہیں سمجھے

    بسنت روپ کہیں ہو کہیں بسنتا تم

    کبھی ملاپ کے حامی کبھی لڑنتا تم

    کسے خبر ہے کہ نیتا ہو تم کہ جنتا تم

    تمہیں سمجھتا ہے بھگوان ہم نہیں سمجھے

    معاف کیجیے شریمان ہم نہیں سمجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے