گلا بیٹھ جانے کے ڈر سے کبھی
ایک انگور چکھا نہیں
برانڈ سگریٹ کا بدلہ نہیں
سیخ پر جل گئے میرے حصے کے سارے کباب
پھر بھی سب سے بڑا خوف سچ ہو گیا
خیر جو بھی ہوا
اب میں آزاد ہوں
آج فروٹی پیوں گا
گلے کی سکائی کے بعد
آج فروٹی پیوں گا
اب یہ وہم
احتیاطیں یہ ڈر
ان کے سر
جن کی بیماریاں
چھپ کے کاغذ پہ آئی نہیں ہیں ابھی
- کتاب : دکھ نئے کپڑے بدل کر (Pg. 127)
- Author : شارق کیفی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.