عبد الرحمن اول کا بويا ہوا کھجور کا پہلا درخت سرزمين اندلس ميں

عبد الرحمن اول کا بويا ہوا کھجور کا پہلا درخت سرزمين اندلس ميں
علامہ اقبال
MORE BYعلامہ اقبال
دلچسپ معلومات
يہ اشعار جو عبد الرحمن اول کي تصنيف سے ہيں ، 'تاريخ المقري' ميں درج ہيں مندرجہ ذيل اردو نظم ان کا آزاد ترجمہ ہے ( درخت مذکور مدينتہ الزہرا ميں بويا گيا تھا ( ( بال جبریل)
ميري آنکھوں کا نور ہے تو
ميرے دل کا سرور ہے تو
اپني وادي سے دور ہوں ميں
ميرے ليے نخل طور ہے تو
مغرب کي ہوا نے تجھ کو پالا
صحرائے عرب کي حور ہے تو
پرديس ميں ناصبور ہوں ميں
پرديس ميں ناصبور ہے تو
غربت کي ہوا ميں بارور ہو
ساقي تيرا نم سحر ہو
عالم کا عجيب ہے نظارہ
دامان نگہ ہے پارہ پارہ
ہمت کو شناوري مبارک!
پيدا نہيں بحر کا کنارہ
ہے سوز دروں سے زندگاني
اٹھتا نہيں خاک سے شرارہ
صبح غربت ميں اور چمکا
ٹوٹا ہوا شام کا ستارہ
مومن کے جہاں کي حد نہيں ہے
مومن کا مقام ہر کہيں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.