بچہ ہے مہان
تجھ میں ایشور
اللہ تجھ میں
تجھ میں جیسز پایا
بچے میں ہے بھگوان
بچے میں رحمان
بچہ جیسز کی شان
گیتا اس میں
بائبل اس میں
اس میں ہے قرآن
بولو بچہ ہے مہان
جگ میں بچہ ہے مہان
مندر مسجد اور گرجے میں اس کا نور سمایا
اس ننھی سی جان میں چھپ کر وہ اپنے گھر آیا
پاپی من کو پاون کرتی اس کی ہر مسکان
بولو بچہ ہے مہان
جگ میں بچہ ہے مہان
گیانی سب میں بھید کراوے بچہ میل کراوے
ہم جیسے بھولے بھٹکوں کو سیدھی راہ دکھاوے
اس کے بھولے پن پر صدقے دنیا بھر کا گیان
بولو بچہ ہے مہان
جگ میں بچہ ہے مہان
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.