محبتوں کو نہ پا سکو جو
تو چاہتوں کا سفیر بن کر
گرے ہوؤں کو سہارا دے کر
دکھی دلوں کو قرار دینا
بہت کٹھن ہے بہت ہی مشکل
کہ ریزہ ریزہ شکستہ دل ہو
چھپا کے غم کو مداوا کرنا
بھنور کی لہروں میں خود بھٹکنا
اور ڈوبتوں کو سہارا دینا
یہ اک جنوں ہے جو کر گئے تم
اسی میں ہے زندگی کا حاصل
قرار ہے اور بہت سکوں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.