کالی کالی گھٹائیں چھائیں
ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں آئیں
برکھا رت کی دیکھو بہاریں
کیسی سہانی مینہ کی پھواریں
چم چم چم چم بجلی چمکے
چھم چھم چھم پانی برسے
گرج رہا ہے کیسا بادل
چاروں اور کرے گا جل تھل
بولے پپیہا پی ہو پی ہو
کوئل گائے کو کو کو کو
دھرتی پر پھیلی ہریالی
جھوم رہی ہے ڈالی ڈالی
آموں کے پیڑوں پر طوطے
بیٹھے ٹیں ٹیں ٹیں ٹیں کرتے
برکھا رت کیسی ہے سہانی
چاروں طرف ہے پانی پانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.