بھاگ متی
دلچسپ معلومات
بھاگ متی قلی قطب شاہ کی خیالی محبوبہ کا نام تھا ۔۔ ان کے نام پر قطب شاہ نے ایک شہر بھی بسایا تھا جو بعد میں حیدرآباد بنا
پیار سے آنکھ بھر آتی ہے کنول کھلتے ہیں
جب کبھی لب پہ ترا نام وفا آتا ہے
دشت کی رات میں بارات یہیں سے نکلی
راگ کی رنگ کی برسات یہیں سے نکلی
انقلابات کی ہر بات یہیں سے نکلی
گنگناتی ہوئی ہر رات یہیں سے نکلی
دھن کی گھنگھور گھٹائیں ہیں نہ ہن کے بادل
سونے چاندی کے گلی کوچے نہ ہیروں کے محل
آج بھی جسم کے انبار ہیں بازاروں میں
خواجۂ شہر ہے یوسف کے خریداروں میں
شہر باقی ہے محبت کا نشاں باقی ہے
دلبری باقی ہے دل داریٔ جاں باقی ہے
سر فہرست نگاران جہاں باقی ہے
تو نہیں ہے تری چشم نگراں باقی ہے
- کتاب : Kulliyat-e-Makhdum Muhi-ud-din (Pg. 177)
- Author : Farooq Argali
- مطبع : Farid Book Depot Pvt. Ltd. (2011)
- اشاعت : 2011
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.