بھنور بھی ہے کنارا
کشتی کا بھروسہ نہ کھویے کا سہارا
ہمت کے شناور کو بھنور بھی ہے کنارا
ہمت ہو تو طوفان بلا خیز ہے کیا چیز
ہمت ہو تو پھر یاس غم انگیز ہے کیا چیز
موجوں کا تلاطم ہے امیدوں کا نظارا
کشتی کا بھروسہ نہ کھویے کا سہارا
ہمت کے شناور کو بھنور بھی ہے کنارا
ہمت میں ملا کرتی ہیں مشکل کو پناہیں
ہمت میں کھلا کرتی ہیں تدبیر کی راہیں
ہمت سے پلٹ جاتا ہے تقدیر کا دھارا
کشتی کا بھروسہ نہ کھویے کا سہارا
ہمت کے شناور کو بھنور بھی ہے کنارا
ہمت سے اندھیروں میں ابھرتے ہیں اجالے
ہمت سے چمکتے ہیں سنورتے ہیں اجالے
ہمت ہے نویدوں کا درخشندہ اشارا
کشتی کا بھروسہ نہ کھویے کا سہارا
ہمت کے شناور کو بھنور بھی ہے کنارا
ہر فرد ہے اس ملک کی عزت کا محافظ
ہر فرد ہے اس دیس کی عظمت کا محافظ
ہر فرد ہے اس قوم کی قسمت کا ستارہ
کشتی کا بھروسہ نہ کھویے کا سہارا
ہمت کے شناور کو بھنور بھی ہے کنارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.