لو جی ہو گیا نور کا تڑکا
جاگا ہے دہقاں کا لڑکا
سن کر چوں چوں چوں چڑیوں کی
دینے لگے اذاں مرغے بھی
بھیڑوں کا غلہ بھی جاگا
لڑکا آیا بھاگا بھاگا
ڈال کے سب کو چارا اس نے
دھویا اپنا چہرا اس نے
پی کر ٹھنڈی میٹھی لسی
پکڑی اس نے ہاتھ میں رسی
کھیت میں جا کر گانے گاتا
ٹھنڈی صبح کا لطف اٹھاتا
کرتا ہے یہ سوچ کے گوڈی
آئے گی ہر شاخ پہ ڈوڈی
کام کو اپنے وہ نمٹا کر
سستائے گا واپس جا کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.