دھیرے دھیرے
گھر لوٹا سورج بیچارہ دھیرے دھیرے
پھیل گیا ہر سو اندھیارا دھیرے دھیرے
بادل پیچھے سلگ رہا ہے بیٹھے بیٹھے
نیل گگن میں شام کا تارا دھیرے دھیرے
سونگھ لیا کل وادی کو اک گہری چپ نے
دور کہیں گائے بنجارا دھیرے دھیرے
مندر میں ناقوس بجاتا جھینو جھینو
مسجد میں گونجے نقارا دھیرے دھیرے
آن رہا کوٹھے کے اوپر چلتے چلتے
کھویا کھویا چاند ہمارا دھیرے دھیرے
مانجھی گائے گاتا جائے ہیا ہیا
لو کشتی نے چھوا کنارا دھیرے دھیرے
نندیا آئی سپنے لائی چوری چوری
سویا طارقؔ راج دلارا دھیرے دھیرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.