میں تمہاری جیب میں پڑا ہوا
ٹشو پیپر ہوں
جسے تمہارے زخم کے انتظار کے
بر آنے تلک
تمہاری جیب میں رکھا جائے گا
یا میں تمہارے پسندیدہ پرفیومز میں سے
کسی بھی نام سے
جنون کے بازار سے خریدی گئی
پرفیوم کی بوتل ہوں
جسے تم جب چاہے لگاؤ
اور جب چاہو ڈریسنگ ٹیبل پہ
رکھے انتظار کے سپرد کر سکو گے
یا میں تمہارے شیونگ بلیڈ میں سے
کسی بھی ایک نام سے خریدا گیا
بلیڈ ہوں
جو فی الحال زنگ سے بچایا جا رہا ہے
اور استعمال کے بعد
اسے پھینکا جا سکے گا
یا میں تمہاری جائز زندگی سے
چھپا کے کھولے گئے
بینک اکاؤنٹ کی چیک بک ہوں
جو تمہارے پرس کے اندرونی خانوں میں
تمہاری یادگار تصاویر کے ہم راہ
اندھیرے کانٹے کا شرف حاصل کر سکے گی
یا میں
جدید حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق
پیک کیا ہوا ٹن گلاس ہوں
جو کسی وقت اور کسی مقام پر
پیاس بجھانے کے بعد
ڈسپوز آف کیا جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.