ہم کامیاب ہوں گے
ہم کامیاب ہوں گے
پڑھنا ہے دل لگا کر
فر فر سبق سنا کر
اپنے کلاس میں پھر
نمبر زیادہ لا کر
ہم کامیاب ہوں گے
ببلو سہیل محضر
سب نے کہا یہ مل کر
جیون کے ہر سفر میں
ہمت کے ساتھ چل کر
ہم کامیاب ہوں گے
جیسی ہو باد صرصر
علم و ہنر سے اپنے
شمع وفا جلا کر
روشن کریں گے گھر گھر
ہم کامیاب ہوں گے
اردو نصاب اپنا
خود ہے جواب اپنا
اک دن سنے گی دنیا
ہر سو خطاب اپنا
ہم کامیاب ہوں گے
ابو کو یہ یقیں ہے
امی کی ہیں دعائیں
پڑھ لکھ کے پاس ہوں گے
ہر ایک امتحاں میں
ہم کامیاب ہوں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.