دیکھ تو گوری کسے پکارے
بستی بستی دوارے دوارے
بر میں جھولی ہاتھ میں کاسہ
گھوم رہا ہے پیت کا پیاسا
دل میں آگ دبی ہے ڈرنا
آنکھوں میں اشکوں کا جھرنا
لب پر درد کا بارہ ماسا
گھوم رہا ہے پیت کا پیاسا
کانٹوں سے چھلنی ہیں پاؤں
دھوپ ملی چہرے پر چھاؤں
آس ملی آنکھوں میں نراسا
گھوم رہا ہے پیت کا پیاسا
بات ہماری مان کے گوری
سب دنیا سے چوری چوری
گھونگھٹ کا پٹ کھول ذرا سا
گھوم رہا ہے پیت کا پیاسا
صورت ہے انشاؔ جی کی سی
بال پریشاں آنکھیں نیچی
نام بھی کچھ انشاؔ جی کا سا
گھوم رہا ہے پیت کا پیاسا
سوچ نہیں ساجن کو بلا لے
آگے بڑھ سینے سے لگا لے
تجھ بن دے اسے کون دلاسا
گھوم رہا ہے پیت کا پیاسا
- کتاب : Is Basti ke ik Kooche Men (Pg. 28)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.