دیس ہوا آزاد ہمارا گھر گھر دیپ جلائیں گے
مل کر جشن منائیں گے ہم گیت خوشی کے گائیں گے
اپنے باغ کے مالی ہم ہیں ہم ہی خود رکھوالے ہیں
نئے نرالے پھولوں سے ہم پھلواری مہکائیں گے
بھوک غریبی اور بے کاری دور کریں گے بھارت سے
دیس کے کونے کونے میں ہم خوشحالی پھیلائیں گے
تن من کے سب روگ مٹا کر دور کریں گے بیماری
دیس کے رہنے والوں کو ہم صحت مند بنائیں گے
دین دھرم کے نام پہ جھگڑا کوئی نہ ہونے پائے گا
دین دھرم کی سچی باتیں انساں کو سمجھائیں گے
امن کی دیوی کے ہیں پجاری امن کے ہم پرچارک ہیں
امن سندیسہ لے کر ساتھی نگر نگر ہم جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.