جادو کا کھیل
جادوگر کو آ گیا جوش
انڈوں سے نکلے خرگوش
خرگوشوں نے بھری کلیل
یہ دیکھو جادو کا کھیل
کھا کر مٹھی بھر چھولے
منہ سے نکالے دس گولے
گولوں سے نکلی اک ریل
یہ دیکھو جادو کا کھیل
کرسی پر ڈالی چادر
کرسی بن گئی اک بندر
بندر پی گیا نو من تیل
یہ دیکھو جادو کا کھیل
ڈال کے اک کمبل سر پر
غائب ہو گیا جادوگر
ڈھونڈتے رہ گئے بھائی سہیل
یہ دیکھو جادو کا کھیل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.