جشن آزادی
جانب منزل ہمارا کارواں بڑھتا گیا
امن کے پرچم لئے ہندوستاں بڑھتا گیا
یہ امین دوستاں تھا دشمنوں سے بے نیاز
عزم و استقلال کا لے کر نشاں بڑھتا گیا
ہر ستم پر کی بلند اس نے صدائے احتجاج
بن کے اک پیغمبر امن و اماں بڑھتا گیا
اہل باطل دیکھ کر حیرت سے منہ تکتے رہے
راہ حق پر بے خطر با عز و شاں بڑھتا گیا
گھر کے آفت میں پکارا جب کسی مظلوم نے
اس کی جانب یہ بہ شکل پاسباں بڑھتا گیا
ہے ہماری منزل مقصود تعمیر وطن
کارواں اب تک ہمارا کامراں بڑھتا گیا
منتخب ہم نے کیا تھا ایک میر کارواں
وہ بڑھا جس سمت ہر پیر و جواں بڑھتا گیا
روشنی ملتی رہے گی سب کو بھارت سے شفاؔ
امن کی جانب اگر سارا جہاں بڑھتا گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.