جھوٹ
پریشان مت ہو
اگر آخری بار ہم مل رہے ہیں
تو اک دوسرے کو خوشی سے روانہ کریں گے
پریشان مت ہو
میں اک زندہ دل آدمی ہوں
بچھڑنا بری بات ہوتی
تو ہم مرنے والوں کو کیوں جانے دیتے
پریشان مت ہونا میں ٹھیک ہوں
زندگی ایسے ایسے ہی چل چلتی ہے
میں ممیں میں سمجھتا ہوں
زن زندگی سکھ دکھ کا ہی نا نام ہے
ہم کو ہر حال میں اس کو جی جینا ہوتا ہے
زن زندہ رہ رہنا ہوتا ہے
تم پ پریشان مت ہو
تمہارے ججانے کے ببعد اپنا خیال رکھوں گا
دے دیکھو نا کیسے مسمسکرا را رہا ہوں
چلو آخری بار اک دوسرے کو گلے لا لگائیں
مجھے ایک اہ اہم کا کام یاد آ رہا ہے
مجھے جلدی جا جانا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.