گرمی آئی گرمی آئی
جمبو میاں موٹے نے اوڑھی رضائی
جاڑا آیا جاڑا آیا
جمبو میاں موٹے نے پنکھا چلایا
برسات آئی برسات آئی
جمبو میاں موٹے نے کشتی بنائی
جمبو کے بھائی لمبو کے بیٹے
دوڑے دوڑے آئے بستر لپیٹے
منی سی کاغذ کی کشتی میں لیٹے
کشتی گئی پانی میں
پانی گیا نالی میں
کشتی پھنس گئی جالی میں
مشکل سے جان بچائی
جمبو نے کاغذ کی کشتی بنائی
برسات آئی برسات آئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.