کالے کاغذ کی تحریر
آؤ کچھ دیر تو بیٹھ کر
رشتۂ لفظ و معنی کی تجدید ہو
اس جنوں خیز پانی کے طوفان میں
جانے کشتی سلامت رہے نہ رہے
ہم رہیں نہ رہیں
تم رہو نہ رہو
کالے کاغذ کی تحریر رہنے بھی دو
لو یہ قرطاس ابیض ہے اس کو پڑھو
ہم گئے چاند پر اس کا قصہ سنو
ساغر ماہ میں پھول پینے کی باتیں کرو
لال پیلی شعاعوں پہ ہو تبصرہ
سینۂ ارض سے ماہ پارے نکالا کرو
کالے کاغذ کی تحریر رہنے بھی دو
آؤ کچھ دیر تو بیٹھ کر
رشتۂ لفظ و معنی کی تجدید ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.