کبڈی کا گیت
آؤ کبڈی کھیلیں بھیا
کھیل یہی ہے سیدھا سادہ
حامد ناصر چونی رادھا
آؤ کبڈی کھیلیں بھیا
آؤ کبڈی کھیلیں
ناصر بھیا آگے آؤ
ساتھ مرے تم ہاتھ ملاؤ
اپنا سارا زور دکھاؤ
آؤ کبڈی کھیلیں بھیا
آؤ کبڈی کھیلیں
دیکھو حامد چونی آیا
امجد بھی میداں میں نکلا
شیر نے ہاتھی کو للکارا
آؤ کبڈی کھیلیں بھیا
آؤ کبڈی کھیلیں
ٹیم ہماری جوش میں آئی
طاقت اپنی خوب دکھائی
یاس حریفوں پر ہے چھائی
آؤ کبڈی کھیلیں بھیا
آؤ کبڈی کھیلیں
چھوڑو بھی تم باتیں ساری
آئی ہے اب میری باری
کیوں کر ہوگی جیت تمہاری
آؤ کبڈی کھیلیں بھیا
آؤ کبڈی کھیلیں
چنو کو میں کیوں کر چھوڑوں
ہاتھ لگے تو ہاتھ مروڑوں
منو کی بھی ہڈیاں توڑوں
آؤ کبڈی کھیلیں بھیا
آؤ کبڈی کھیلیں
واہ رے ہم تو جیت گئے ہیں
اور وہ میداں چھوڑ رہے ہیں
لو ہم پھر ان سے کہتے ہیں
آؤ کبڈی کھیلیں بھیا
آؤ کبڈی کھیلیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.